محترم نیوز رپورٹرز و میڈیا نمائندہ گان،
ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے ہیں، میرے ساتھ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے موجود ہیں۔
پچھلے سال کے مقابلے کنزیومر پرائس انڈیکس (consumer price index) کو دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ افراط زر کی شرح انتہائی بلند ہوگئی ہے تقریبا %38 فیصد ہوگئی ہے جبکہ بجلی وہ دیگر یوٹیلیٹیز, مزدوری, کائبرریٹ کی وجہ سے مالی لاگت اور دیگر ضروریات کی وجہ سے اس مارجن ڈیلرز کمیشن میں آمدنی بلکل ختم بلکہ منفی ہو گئی ہے پٹرولیم انڈسٹری کے ڈیلرز جو کہ ملک بھر میں بارہ ہزار سے زائد کے نیٹ ورک کے ساتھ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتے ہیں، انہیں حکومت کی جانب سے مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
آپ کو علم ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن پاکستان کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے جس کے 10 ہزار سے زائد ممبرز ہیں۔ ہمارا حکومت سے سنہ 1999 میں یہ طے ہوا تھا کہ ہمیں 5 فیصد منافع / مارجن ملا کرے گا جو کہ پھر آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے سن دوہزار چار 2004 تک چار فیصد ہوگیا، اس کے بعد اس موجودہ حکومت نے 6 روپے فی لیٹر جو کہ 2.40 فیصد ہوتا ہے ہمیں دیا جس پر ہم مطمئین نہیں تھے ، انہوں نے ہمیں کہا کے ہم بعد میں غور کریں گے اس کے بعد بجلی و دیگر یوٹیلیٹیز، مزدوری، kibor rate کی وجہ سے مالی لاگت o دیگر اخراجات ضروریہ کم سیل والے پمپوں کا منافع تو بلکل ختم ہو گیا ہے۔
ہم ہر بار ہامنسٹر پیٹرولیم جناب مصدق ملک صاحب سے رجوع کیا اور پاکستان بھر کے تمام بڑے اخبارات میں اپیل بھی کی انہوں نے کراچی آنے کا وعدہ کیا اس لیے ہم نے کوئی سخت قدم نہیں اٹھایا لیکن وہ نہیں آئے دوسری جو ہمیں بڑی پریشانی ہے وہ اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول و ڈیزل جس کی کھلے عام اور بے انتہا ترسیل کی وجہ سے ہماری سیل 30 فیصد تک گر گئی ہے۔
اب ہم مجبورا بروز ہفتہ 22 جولائی 2023 صبح 6 بجے سے پورے پاکستان کے پیٹرول پمپ بند کر دیں گے۔
بریکنگ نیوز : پیٹرول پمپ مالکان نے ہفتہ صبح 6 بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا-
بریکنگ نیوز : پیٹرول پمپ مالکان نے ہفتہ صبح 6 بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا-
Date:
Views: